ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انسانیت کی بقا کے لئے آگے آئے دنیا: مولانا محمد معظم احمد 

انسانیت کی بقا کے لئے آگے آئے دنیا: مولانا محمد معظم احمد 

Fri, 15 Jul 2016 20:52:13  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،15جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) فرانس کے نیس میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آل انڈیا تحریک حمایت الاسلام کے صدر اور فتح پوری مسجد کے نائب شاہی امام مولانا محمد معظم احمد نے آج میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاکہ جس طرح سے آئے دن انسانیت کو روندا جارہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے ۔ مولانا محترم نے کہاکہ انسانوں کی شکل میں موجود درندوں کی حرکتوں سے انسانیت شرمسا ر ہورہی ہے اور وہ اپنی حرکتوں سے باز آنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ مولانا محترم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اب انسانیت کے دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ۔ مولانا محترم نے کہاکہ بے گناہوں کی جان لینے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب دنیا کو ہوش کے ناخن لینا ہوگا اور دہشت گردی کو مذہبی عینک سے دیکھنے کے بجائے اس کا قلع قمع کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کراہ رہی ہے اور اس کو اپنے درد کے درماں کی تلاش ہے ۔اب ڈھونڈھنا ہوگا کہ انسانیت کے دشمن کون ہیں اور کنہیں امن و سکون پیارا نہیں ہے ۔ اب دنیا کو انسانیت کی حفاظت کرنی ہوگی ۔ مولانا محترم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اب انسانیت کے دشمنوں سے مقابلہ کرنے میں مزیدتاخیر نہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ہما را مقصد معصوموں کا تحفظ اور انسانیت دشمنوں کی سرکوبی ہونا چاہئے ۔ مولانانے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ داعش کے وجود کے اتنے سال ہوگئے مگر ابھی تک ا س کامکمل قلع قمع نہیں کیاجاسکا۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ انسانوں اور معصوموں کی جان لیتے ہیں ان کو کسی بھی قیمت پربخشا نہیں جاناچاہئے اوربدترین داعش کو کچلنے کیلئے پوری دنیا کو متحد ہونا ۔


Share: